حیدرآباد ۔10۔مئی(اعتماد نیوز) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو
قومی الیشکن کشمین نے کلین چٹ دے دی۔ چنانچہ راہول گاندھی پر انتخابی کوڈ
کی خلاف ورزی کے الزام کے بعد وجہ نمائی نوٹس کے اجرا کے بعد الیکشن کمیشن
نے انہیں کلین چٹ دے دی۔ واضح رہے کہ
سابق میں راہول گاندھی کی جانب سے
امیتھی کے انتخابی مرکز میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کا الزام لگاتے
ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں نے شکایت کی۔ تاہم آج کلین چٹ کے ذریعہ الیکشن
کمیشن نے کہا کہ راہول گاندھی نے کسی بھی طریقہ سے انتخابی کوڈ کی خلاف
ورزی نہیں کی ہے۔